سوات، مدین دس سالہ حواء کی بیٹی کو سورہ میں دینے کی کوشش ناکام پولیس نے نکاح خواہ سمیت آٹھ جرگہ ممبران کو گرفتار کرلئے ،چار کی تلاش جاری پولیس زرائع کے مطابق مدین کے نواحی گاوں کاڑگے ڈھیرئی شاگرام کے رہایشی مزمل شا ہ ولد غازی شاہ کے گھر میں ایک جرگہ منعقدہوا جس میں علاقائی مشران اور پیش امام شریک ہوئے
جرگہ میں مزمل شاہ اور عجب خان کے درمیان زن کے تنازعے کو حل کرنے کیلئے مزمل شاہ کی دس سالہ بیٹی مسماۃ (ز) کو ونی میں عجب خان ولد عبدالودود کو دیا جس میں باقائدہ نکاح منعقد ہوا جس کی اطلاع مقامی پولیس کو ہوئی جس پر کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او محمد علی خان اور حضرت حسین خان کے سرکردگی میں ایک ٹیم تشکیل دیکر چھاپہ مارا جس میں نکاح خواہ سمیت جرگہ کے دس ممبران گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا اوربارہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی،ایس ایچ او مدین محمد علی خان اورانسوسٹی گیشن ایاز خان نے بتایا کہ دس سالہ بچی کو ونی قرار دینے اور انکی نکاح کی خبر ملتے ہی فوری کاروائی کی اور گیا رہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں آٹھ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ تین کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور انکو جلد گرفتار کیا جائیگا ۔
391 total views, no views today


