مینگورہ، نیک پی خیل کے وفد کا میانگل شہریار امیرزیب سے ملاقات،مسائل اور دیگر امور پر اہم بات چیت ہوئی،گزشتہ روز نیک پی خیل کے عمائدین ایک وفد جس میں خواجہ رشید اقبال،محمد علی،محبوب علی،لیاقت علی خان،اکبر علی خان اور دیگر شامل تھے نے میانگل شہریار امیرزیب سے سیدو شریف میں اہم ملاقات کی ،ملاقات میں سیاسی حالات ،مسائل اور اہم امور پر بات چیت ہوئی،اس موقع پر شہریار امیرزیب نے وفد سے بات چیت کے دوران کہا کہ محرومیو ں کے خاتمہ اور حق کے حصول کیلئے بھرپور جدوجہد کرینگے خصوصاً سوات کے عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کے فراہمی کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاؤنگا،سوات کے عوام کا موجودہ حالات میں ایک ہونا وقت کی ضرورت بن چکا ہے،اس موقع پر وفد نے میانگل شہریار امیر زیب کو ہرقسم تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
746 total views, no views today


