سوات، مقامی امن کمیٹی کے ممبر کے ظلم و ستم کا شکار شخص اپنے فریاد لیکر میڈیا کے پاس پہنچ گیا،وی ڈی سی ممبر نے زندگی اجیرن بنادی ہے،مختلف حربوں کے ذریعے مجھے اور میرے گھر والوں کو اذیت دے رہا ہے اور اس کام میں وہ اہم ادارو ں کے لوگوں سے معاونت لے رہا ہیں ،زبردستی مجھے یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر زمین کے کاغذات پر دستخط لیکر چھوڑ دیا،مقامی امن کمیٹی کے ممبر اور اہم اداروں کے اہلکاروں کے خلاف سرکٹ ہاؤس میں سیکورٹی فورسز کے بالا حکام کو درخواست دی ہے،گزشتہ روز کبل کے علاقہ سربالا سے تعلق رکھنے والا پچاس سالہ محمد زیب ولد سرزمین نے مینگورہ میں میڈیا کو فریاد سناتے ہوئے کہا کہ مقامی امن کمیٹی کے ممبر محمد شیر کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ ہے جس میں براہ راست اہم اداروں کے اہلکار مداخلت کررہے ہیں مجھے گھر سے اٹھا کر زبردستی جائیداد کے کاغذات پر دستخط کروائی ،مذکورہ وی ڈی سی کیوجہ سے سخت اذیت کاشکار ہو جبکہ میرے گھر والے بھی شدید پریشانی میں مبتلا ہے،متاثرہ شخص نے جی او سی مالاکنڈ ڈویژن میجر جنرل نادر خان سے وی ڈی سی ممبر کے ظلم و ستم سے نجات دلانے کی اپیل کی ہے۔
938 total views, no views today


