مٹہ، رینگ ٹونز اور گانے بجانے کے آڑ میں نوجوانوں نسل کو فحاشی کیطرف دھکیلنے والے دوکان پر پولیس کا چھاپہ۔دوکاندار سے غیر اخلاقی فلمیں بر آمد کر کے گرفتار کر لیا۔ایک اور چھاپے میں پولیس نے ملزمان سے 1700گرام چرس بر آمد کر لی۔انسپکٹر الطاف خان نے پولیس نفری کیساتھ العارف مارکیٹ میں رنگ ٹونز کے دوکان پر چھاپہ مارا ۔
دوکان میں موجود کمپیوٹر میں رنگ ٹونز کے آڑ میں غیر اخلاقی فلمیں بر امد کر لی۔پولیس نے دوکاندار شکیل احمد کو گرفتار کر لیا۔علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں رنگ ٹونز کے نام پر نوجوان نسل کو گمراہی کیطرف دھکیلا جارہا ہے
۔مارکیٹ میں فحاشی اور عریانی عام کیا جارہا ہے جبکہ نوجوان نسل انہیں کے وجہ سے تباہی کیطرف جارہے ہیں۔ علاقے کے عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹ میں موجود رنگ ٹونز کے دوکانوں کو ختم کیا جائے۔ اور نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جائے۔
ایک اور کاروائی میں پولیس نے غلام بہادر ولد اکبر خان سکنہ بیدرہ سے 700گرام اور عمران ولد نور الحق سکنہ پٹن کو ہستان سے1000ہزار چرس بھر امد کر کے سرکاری مہمان بنا دئے گئے۔علاقے کے عوام نے پولیس کار کر دگی کو سراھا۔
794 total views, no views today


