مینگورہ، نا اہل محکمہ واپڈا کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے عوا م کا جینا حرام کر دیا صدر شباب علی رنگ محلہ خواجہ عرفان اللہ نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھرمیں جہاں بھی بجلی خراب ہور اس کا نزلہ ضلع سوات اور خصوصاً مینگورہ شہر کے عوام سے نکا لا جاتا ہے یہ کہا کا انصاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام نے قیام امن کیلئے بے تحاشہ قربانیاں دی ہے ۔ جس کا صلہ کبھی بجلی لوڈشیڈنگ تو کبھی گیس لوڈشیڈنگ کے صور ت میں دیا جاتا ہے ۔
تبدیلی کے دعویدار نے تو مینگورہ شہر کا حلیہ ہی بگاڑ دیا انہوں نے مزید کہا کہ اخبارات میں تصویروں کے شوقین ایم پی اے نے مینگورہ شہر کو بے یارو مددگار چھوڑ دیاہے ۔ مسلسل نو سے دس گھنٹے لوڈشیڈنگ ظلم کے انتہاں ہے ۔ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ مردان اور ملاکنڈ میں بجلی خراب ہوتو مینگورہ کے بجلی بند کی جاتی ہے یہ کہا کا انصاف ہے ۔ لہذا ہم ان نا اہل حکمران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلع سوات اور خصوصاً مینگورہ شہر کے عوام کے ساتھ مذاق فوری طور پر بند کی جائے۔ رپورٹ : سوات نیوز ڈاٹ کام
408 total views, no views today


