مینگورہ، ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سوات کے دفتر سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سوات میں نو منتخب کونسلرز،تحصیل و ضلعی ناظمین کی حلف برداری اور انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 29اگست کو تمام ویلج کونسلز کے کونسلرز اپنے اپنے ریٹرننگ آفیسرزکے دفاتر میں حلف اٹھائیں گے جبکہ 30اگست کو ضلع وتحصیل ناظمین کے چناؤ کے لیے انتخاب ہوگا۔
ڈی سی سوات کے آفس سے جاری شیڈول کے مطابق تمام منتخب ضلعی کونسلرز ،تحصیل کونسلرز،ویلج و نیبر ہوڈ کونسلرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بتاریخ 29اگست 2015بروز ہفتہ بوقت 9بجے صبح اپنے اپنے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں تقریب حلف برداری کے سلسلے میں حاضر ہو جائیں ۔ضلعی ناظم /نائب ناظم اور تحصیل ناظم /نائب ناظم کا انتخاب 30اگست کو ہوگا ۔تمام ضلعی وتحصیل کونسلران بتاریخ 30اگست 2015بوقت 9بجے صبح بروز اتوار اپنے اپنے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں حاضر ہوکرانتخاب کو یقینی بنائیں ،نیز جو ممبران بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں وہ بھی مقررہ تاریخ 30اگست کو اپنے اپنے ریٹرننگ آٖٖفیسر کے دفترمیں انتخاب مذکورہ بالا کے سلسلہ میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔مزید معلومات کے لیے اپنے اپنے متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز سے رجوع کریں ۔
321 total views, no views today


