سوات ، 101 ضلعی اور 111تحصیل کونسلرز جبکہ 2646ویلیج اور نائبرہوڈ کونسلر نے حلف اُٹھالیا ،ضلعی کونسلرز نے ودودیہ ہال سیدوشریف جبکہ تحصیل کونسلرز اور ویلیج کونسلرز نے تحصیل ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر میں حلف اُٹھالیاسوات،بلدیاتی انتخابات کاآخری مرحلہ آج مکمل ہوگا ،آج بلدیاتی انتخابات کے ضلعی نظامت اور نائب نظامت کے لئے ووٹنگ ہوگی،ضلعی اور تحصیل ناظمین کے انتخابات کے لئے تمام ترانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ،ضلع ناظم کے لئے کے انتخابات ودودیہ ہال سیدوشریف ا ہونگے،انتخابا ت کے لئے سیاسی پارٹیاں تیس اگست کے دن اپنے اپنے نامزد اُمیدواروں کے کاغذات جمع کرائنگے اور اُسی دن پولنگ ہوگی اور اُسی دن کامیاب اُمیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا جائیگا،انتخابات رائے شماری سے کی جائیگی ، ضلع میں مسلم لیگ ن اور اُس کے اتحادیوں کے ساتھ ملکر 59جبکہ پی ٹی آئی کو 38ناظمین کی حمایت حاصل ہے،ضلع ناظم مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کے طرف سے ہونے کا امکان ہے ،تحصیل بابوزی میں اے این پی اور جے یوآئی ،تحصیل خوازہ خیلہ میں مسلم لیگ ن ،تحصیل چارباغ میں جے یوآئی ف اور مسلم لیگ ن ،تحصیل بحرین میں جماعت اسلامی ،تحصیل کبل میں جماعت اسلامی اور اتحادی جماعتوں ،تحصیل مٹہ اور تحصیل بریکوٹ میں پی ٹی آئی کے تحصیل ناظم اور نائب ناظم منٹخب ہونے کا امکان ،تفصیلات کے مطابق سوات میں 101 ضلعی اور سات تحصیلوں کے 111کونسلرا جبکہ 67وارڈز کے 2646ویلیج اور نابرہوڈ کونسلرز نے حلف اُٹھالیا ضلعی کونسلرز نے ودودیہ ہال سیدوشریف ،جبکہ سات تحصیلوں بابوزی میں26،خوازہ خیلہ میں13 ،مٹہ میں21،بریکوٹ میں9 ،چارباغ میں 9،کبل میں 19کونسلرز نے تحصیل ریٹرننگ آفیسرزکے دفاترمیں حلف اُٹھالیا ضلعی کونسلرز کے تقریب حلف برداری کے دوران ضلعی انتظامیہ کے جانب سے ناقص انتظامات کے وجہ سے کونسلرز نے تقریب حلف برداری کا بائیکاٹ کیا اور شدید نعرہ بازی کی کونسلرز کا موقف تھا کہ ہال میں بجلی ،پینے کے پانی اور مائیک کے انتظامات نہیں کئے گئے تھے جس کے وجہ سے اُنہوں نے بائیکاٹ اور احتجاج کیا بعد ازا ں ایم پی اے عزیزاللہ گران نے ناراض کونسلرز کو منالیا جس پر اُنہوں نے بائیکاٹ ختم کردیا ضلعی کونسلرز سے اے اے سی حامد خا ن نے حلف اُٹھالیا
832 total views, no views today


