سوات ، سوات ،ضلعی نظامت کا تاج چھ فریقی اتحاد کے محمد علی شاہ اور نائب نظامت کا تاج عبدا لجبار خان کے سر پر سج گیا ،چھ فریقی اتحاد نے پانچ تحصیلوں میں کامیابی حاصل کرلی ،تحریک انصاف تحصیل بریکو ٹ اور تحصیل مٹہ میں فتح یاب ،اے این پی کے اکرام خان تحصیل بابوزی کے تحصیل ناظم ،جے یوآئی ف کے فضل حمید تحصیل بابوزی کے نائب ناظم ،مٹہ میں پی ٹی آئی کے عبداللہ خان تحصیل ناظم ،محمد حکیم خا ن نائب ناظم ،بریکو ٹ میں پی ٹی آئی کے گوہر ایوب تحصیل ناظم ،عز ت رحمان نائب ناظم ،بحرین میں جماعت اسلامی کے حبیب اللہ ثاقب تحصیل ناظم اور نائب ناظم مولانا شعیب ،جماعت اسلامی کے حاجی رحمت علی اور مسلم لیگ ن کے حنیف خان نائب تحصیل ناظم کبل ،مسلم لیگ ن کے عثمان علی تحصیل خوازہ خیلہ کے تحصیل ناظم جبکہ مسلم لیگ ن کے شیر اصغر خان نائب تحصیل ناظم ،تحصیل چارباغ میں جے یوآئی ف کے نوید تحصیل ناظم او ر محمد جاوید نائب ناظم منتخب تفصیلات کے مطابق سوات میں ضلعی نظامت او ر سات تحصیلوں کے لئے انتخابات مکمل ہوگئے ،چھ فریقی اتحاد جس میں مسلم لیگ ن،اے این پی ،قومی وطن پارٹی ،پی پی پی ،جے یوآئی ف اور جماعت اسلامی کے مشترکہ اُمیدوارمحمد علی شاہ ضلع ناظم جبکہ چھ فریقی اتحاد اور اے این پی کے عبدالجبار خان نائب ضلع ناظم منتخب ہوئے محمد علی شاہ اور عبدا لجبار خان نے 62جبکہ اُن کے مدمقابل پی ٹی آئی کے ضلع ناظم کے اُمیدوار علی خان اور نائب نطامت کے اُمیدوار محمد زیب خان نے 37ووٹ لئے تین آزاد اُمیدوار راحت علی ،شجاعت میاں اور نثار خان نے اپنا ووٹ محمد علی شا ہ اور عبدالجبار خان کے حق میں جبکہ ایک آزاد اُمیدوار امیر زیب شہریار نے اپنا حق رائے دہی کسی کے حق میں استعمال نہیں کیا اسی طرح پی ٹی آئی کے مٹہ سے تعلق رکھنے والے ضلعی کونسلر احمد خان نامعلوم وجوہات کے بناء پرانتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا سوات کے تحصیل بابوزی میں اے این پی اور چھ فریقی اتحا د اکرام خان اور نائب ناظم کے اُمیدوار فضل حمید نے 14جبکہ اُن کے مدمقابل پی ٹی آئی کے شاہد علی خان کو دس ووٹ ملے پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے ڈاکٹر خالد محمود نے اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کی بریکوٹ میں گوہر ایوب تحصیل ناظم اور ڈاکٹر عزت رحمان نائب تحصیل ناظم بلامقابلہ منتخب ہوئے جبکہ یہاں پر اے این پی اور مسلم لیگ ن جن کے ایک ایک ووٹ ہے نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا کبل میں چھ فریقی اتحاد اور جے آئی کے مشترکہ اُمیدوار حاجی رحمت علی تحصیل ناظم اور مسلم لیگ ن کے حنیف خان نائب تحصیل ناظم بلامقابلہ منتخب ہوئے بحرین میں جماعت اسلامی اور چھ فریقی اتحا دکے حبیب اللہ ثاقب تحصیل ناظم اور مولانا شعیب نا ئب تحصیل ناظم بلامقابلہ منتخب ہوئے خوازہ خیلہ میں مسلم لیگ ن او ر پانچ فریقی اتحاد کے عثما ن علی تحصیل ناظم اور مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے شیر اصغر خان نائب تحصیل ناظم منتحب ہوئے یہاں پر جے یوآئی ف اور تحریک انصاف نے اتحاد کیا اور جے یوائی ف نے نائب تحصیل نظامت نہ ملنے پر چھ فریقی اتحاد سے علیحدگی اختیار کرلی تھی مسلم لیگ نے کے عثمان علی اور شیر اصغرخان نے 9,9اور اُن کے مدمقابل پی ٹی آئی کے مس الفت اور جے یوآئی ف کے اُمیدوار محبوب نے چار چار ووٹ حاصل کئے تحصیل چارباغ میں جے یوآئی ف کے نوید تحصیل ناظم اور مسلم لیگ ن کے محمدجاوید خان نائب تحصیل ناظم منتخب ہوگئے نوید اور محمد جاوید خان نے پانچ پانچ اور پی ٹی آئی کے میاں سید اور بخت عمر نے چار چار ووڑٹ حاصل کئے تحصیل مٹہ میں پی ٹی آئی کے نامزد اُمیدوار اور صوبائی وزیر ابپاشی محمود خان کے بھائی عبداللہ خان تحصیل ناظم اور پی ٹی آئی کے محمد حکیم نائب تحصیل ناظم بلامقابلہ منتخب ہوگئے ۔ ضلع ناظم سوات کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے محمد علی شاہ ایڈوکیٹ 62ووٹ لے کر ضلع ناظم منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف کے علی خان37ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔اسی طرح عوامی نیشنل پارٹی کے عبدالجبار خان 62ووٹ لے کر ضلعی نائب ناظم جبکہ محمد زیب خان 37ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے ۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمان اور ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر بھی موجود تھے، انتخابات کے بعد ڈپٹی کمشنر سوات / ڈسٹرکٹ ریٹر ننگ افیسر محمود اسلم وزیر نے ضلعی نومنتخب ناظم اعلیٰ محمد علی شاہ اورنومنتخب نائب ناظم اعلیٰ عبدالجبار خان سے حلف لیا،انتخاب کا مرحلہ دیکھنے کے لیے ضلع بھر کے معززین اور عوام بھی کثیر تعداد میں گیلری میں موجود تھے انتخابات کا عمل صبح 10بجے شروع ہوا اور تقریباً 3بجے مکمل ہوا ۔اس موقع پر سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے تھے ۔
844 total views, no views today


