منگورہ،سیدو شریف کے علاقہ شگئی میں سیکنڈری سکول کے نام پر کروڑوں روپے سے بنایا گیا بلڈنگ دو سال سے بند ،عمارت کے اندر پودے اگ ائے ہے جبکہ گرد نے عمارت کو کھنڈارات میں تبدیل کرلیا۔تعلیم عام کرنے کے دعویداروں کیلئے لمحہ فکریہ،سیدو شریف کے علاقہ شگئی میں ہائی سکول کے طلباء کیلئے بنایا گیا بلڈنگ دو سل سے بند پڑا ہے عمارت کے اندر پودے اگ ائے ہیں جبکہ پورابلڈنگ گرد وغبار سے بھر گیا ہے
۔دو سال پہلے تعمیر ہونے والے عمارت سے طلباء اب تک مستفید نہ ہوسکے ۔اس سے پہلے بھی سکول کے طلباء کیلئے ٹیکنیکل سنٹر کے نام پر ایک بلڈنگ تعمیر کی کئی ہیں جو عرصہ دس سال سے بند پڑا ہے ۔انتظامیہ سکول کے طلباء کیلئے بلڈنگز بنارہے ہیں مگر تا حا ل کوئی بھی مستفید نہ ہوا ۔علاقے کے عوام نے منتخب نمائندوں اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے نئی بلڈنگز بنانے کے بجائے پہلے سے بنائے گئے بلڈنگز کو کھول دیے جائے تاکہ علاقے کے ظلباء مستفید ہو اور حکومتی خزانے کو بھی نقصان نہ پہنچے۔
441 total views, no views today


