سوات کے علاقے ملم جبہ میں سنوفیسٹول کے وجہ سے جگہ جگہ چیک پوسٹوں اور ناکوں نے عام لوگوں کی زندگی شدیدمتاثرکی ملم جبہ جانے والے تمام لوگوں کو دس کلومیٹر پہلے گاڑیوں سے اتارجاتاہے اور ان کو سیکورٹی پاس دیاجاتاہے اس طرح پرائیویٹ گاڑیوں کا آگے جانے سے روک دیاجاتا تھا ، سینکڑوں لوگوں کی اقطاریں لگ گئی سیاح اور مقامی لوگ پیدل فیسٹول کے مقام پر جانے پر مجبورتھے
جبکہ چیک پوسٹوں پر موجود سیکورٹی اہلکارہ ں کا مقامی لوگوں کے ساتھ رویہ انتہائی ہتک امیزرہا کئی لوگ ملم جبہ میلہ دیکھے بغیر واپس چلے گئے صحافیوں کے ساتھ بھی سیکورٹی فوسزکا رویہ انتہائی ہتک امیزرہا کئی صحافیوں نے جب احتجاج کیا تو ڈیوٹی پر موجود سیکورٹی اہلکارں نے ان کے آگے جانے پر پابندی لگادی اس موقع پر سیکورٹی اہلکاروں کی فیملی بڑی تعداد میں موجود تھی ان کی گاڑیوں کو بلاروک ٹوک جانے دیاگیا جبکہ مقامی پولیس اور اعلی پولیس اہلکاروں کو بھی سیکورٹی کارڈجاری کرنے کے نام پرروک لیاگیاتھا، مقامی لوگ حیران تھے کہ سوات میں امن کے دعوں کے باوجود انتہائی سخت سیکورٹی اور لوگوں کے بے جاتنگ کرنا سیکورتی اہکاروں کا معمول بن گیاہے ۔ جبکہ مقامی ٹرانسپوٹروں نے بھی رہی کسی کسرنکالی اور عام لوگوں سے معمول سے ہٹ کر زیادہ کرایہ مختلف علاقوں تک وصول کرتارہا۔
575 total views, no views today


