سوات،سوات میں پابندی کے باجود مختلف تھانوں میں کسٹم چور اور کٹ گاڑیوں کو نمبر فراہم کر نے کا انکشاف ،نمبر پولیس کی مدد سے تین سے پانچ ہزار روپے پر دئے جاتے ہیں ،ذرائع ،باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ضلع سوات میں تمام این سی پی گاڑیوں کی رجسٹریشن کی اخری تاریخ تیس جولائی دی گئی تھی اور مقررہ تاریخ کے بعد ضلع بھر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو نمبر دینے پر مکمل پابندی عائد ہے ،نہایت ہی باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوات کے مختلف تھانوں میں پابندی کے باوجود پرانے تاریخ میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سمیت کٹ گاڑیو ں کو بھی تین سے پانچ ہزار روپے پر نمبر فراہم کی جاتی ہے ۔ذرایع نے یہ بتایا ہے کہ تھانوں میں موجود پولیس اہلکاران بارگین والوں کے ساتھ مل کر نمبر فراہم کر تے ہیں جو قانون کے خلاف ورزی ہے۔
603 total views, no views today


