سوات، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سوات کے ترجمان ڈاکٹر پرنس فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نیب اور انٹی کرپشن حکام سیاسی جماعتوں اور بیوروکریٹس پر ہاتھ ڈالنے کے ساتھ ساتھ سوات میں (سمیڈا) سمال اینڈمیڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہلکاروں پر بھی ہاتھ ڈالا جائے،اپریشن راہ راست اور تباہ کن سیلاب میں متاثر ہونے والے ماربل فیکٹریوں کیلئے بیرون ممالک سے اربوں روپے سمیڈا وصول کرچکی ہے،ماربل فیکٹریوں کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے سمیڈا کے اقدامات اٹے میں نمک کی برابر ہے،کئی ماربل فیکٹریوں کے مالکان کو نظر انداز کیا گیا ہے جبکہ سمیڈا کے جانب سے نئے ماربل فیکٹریاں قائم کرنے کے صورت میں ادھے معاوضہ کی ادائیگی کے وعدے بھی جھوٹ ثابت ہوچکی ہے،پرنس فضل الرحمن نے نیب اور انٹی کرپشن حکام سے سمیڈا کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے
836 total views, no views today


