سوات،سوات میں زہریلی دھواں خارج کرنے والے رکشوں کیخلاف آپریشن ، ماحول کو خراب کرنے والے رکشے اور دوسری گاڑیاں جڑ سے ختم کرنے کی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ، اس سلسلے میں ٹیکنیکل آفیسر ویٹس ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ امتیاز احمد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ موٹر وہیکل رولز 1969ء ، پاکستان ماحولیاتی ایکٹ 1997ء کے تحت اور سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق وہ گاڑیاں جو نیشنل انوائرمنٹل کوالٹی سٹیڈرڈ کے حد سے زیادہ دھواں چھوڑ رہا ہو اُس کو ٹریفک قوانین کے تحت چالان کیا جاتا ہے اور جو گاڑیاں فٹ ہو اُس کو پاس سرٹیفیکیٹ دیا جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ جدید مشینری سے ہم گاڑیوں کا دھواں اور سلینڈر چیک کرتے ہیں ، تین دن کے خصوصی مہم کے دوران 120گاڑیوں کو چالان دیا گیا اور 4سو گاڑیوں کو کلیئر قرار دیا گیا ، انہوں نے کہا کہ تین مہینے کے دوران کے 20ہزار 2پچاس گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی ہے جس میں 8سو کو ٹریفک قوانین اور ماحولیاتی ایکٹ کے تحت چالان کردیئے گئے ہیں جبکہ بقیہ کو کلیئر قرار دیا گیا ہے ۔
690 total views, no views today


