بریکوٹ،تحصیل کونسل بریکوٹ کو باہمی مشاورت سے چلائینگے ‘ بلا تفریق خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا ‘ علاقے کے جتنے بھی مسائل ہیں اس کے حل کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ‘ عید کے موقع پر ٹی ایم اے کے تمام سٹاف صفائی میں مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینگے ‘ عوام قربانی کرتے وقت صفائی کا خاص خیال رکھیں ‘ ان خیالات کا اظہار تحصیل کونسل کا پہلا تعارفی اجلاس سے ناظم گوہر ایوب خان ،ٹی ایم او فضل ربی خان ، نائب ناظم ڈاکٹر عزت الرحمان ، تحصیل کونسلر فضل اکبر خان ، عدنان خان ، حاجی نواب ، نیک علی ،اور تلک کمار نے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ بریکوٹ کا پہلا تعارفی اجلاس زیر صدارت نائب ناظم ڈاکٹر عزت الرحمان منعقد ہوا ‘ تلاوت کلام پاک کے بعد تمام تحصیل کونسلران نے اپنا تعارف کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر تحصیل کونسل کو چلائینگے ‘ پارٹی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر سب ڈویژن بریکوٹ میں بہت سارے مسائل ہیں اس کے حل کے لئے ہم سب مشترکہ جہدوجہد کرینگے ‘ اس تحصیل کونسل کو پورے صوبے میں ایک ماڈل کے طو رپر پیش کیا جائے گا ‘ اس موقع پر فضل اکبر خان نے کونسل کاتوجہ چند ضروری مسائل کی طرف دلائی ‘ جس میں فضل آباد کالونی کے واٹر سپلائی سکیم کے عدم تعمیر، بریکوٹ میں کئی سالوں سے بند پڑے ہوئے واٹر فیلٹریشن پلانٹ اور دیگر مسائل شامل تھے ‘ جس پر ناظم تحصیل کونسل گوہر ایوب نے ان کو یقین دلایا کہ مسائل کے حل کے لئے مشترکہ جہدوجہد جاری رہے گی ‘ اگر ہم سب متحد ہو تو یہ مسائل جلد حل ہوجائینگے ‘ اس موقع پر ٹی ایم اوفضل ربی خان نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج میرے ساتھ کونسل میں وہ لوگ موجود ہیں جو کہ حقیقی معنوں میں سب ڈویژن بریکوٹ کے ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کررہے ہیں انہوں نے علاقے کے عوام سے اپیل کی کہ وہ عید قرباں میں الائیشے جگہ جگہ نہ گرایا جائے بلکہ مخصوص جگہ پر رکھیں تا کہ علاقے کو صاف ستھرا رکھا جا سکیں ‘ انہوں نے کہا کہ عید کے دن تمام ٹی ایم اے کا سٹاف موجود رہے گا اور وہ صفائی کا خصوصی مہم چلائینگے ‘ اجلاس میں اے اے سی بریکوٹ فہیم خان نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ‘ اور کونسل کو اپنے تعاون کا یقین دلایا ۔
690 total views, no views today


