مینگورہ، پاکستا ن مسلم لیگ ن پی کے اکیاسی کے صدر شیر رحمان خان نے کہاہے کہ پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں بلکہ کارکن متحد اورپارٹی منشورکو عوام تک پہنچانے میں مصروف عمل ہیں تاہم انہیں جائز مقام دلاکر دم لیں گے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اس ملک کے خالق جماعت اورایک بڑی سیاسی قوت ہے جس سے عوام کی تمام تر امیدیں وابستہ ہیں لہٰذہ یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کارکنوں اورعوام کی امیدوں پر پورااتریں،انہوں نے کہاکہ مرکز میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہے مگر سوات میں ہمارے قائدین کی گروپ بند یوں کی وجہ سے خاص کارکردگی سامنے نہیں آرہی ہے کیونکہ وہ قائدین ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے میں مصروف ہیں ،انہوں نے کہاکہ کارکنوں کو چاہئے کہ وہ متحدہوکر اس پارٹی کو آزاد کرانے میں کرداراداکریں اوراسے ایک بار پھر مضبوط اورمنظم بنائیں،انہوں نے کہاکہ ہم تمام تر فیصلے ورکروں کی مشاورت سے کرنے کے قائل ہیں ،مرکزی اورصوبائی قائدین کو بھی چاہئے کہ وہ سوات آکر یہاں کے عوام کیلئے کچھ کریں اورجو وعدے عوام سے کئے گئے انہیں عملی جامہ پہنائیں ،انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی وہ آپس میں اتفاق اوراتحاد کی فضاء قائم رکھیں۔
580 total views, no views today


