بریکوٹ، ضلعی اقلیتی کونسلر پاکستان تحریک انصاف بلدیوکمار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف صوبے میں کرپشن کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ۔اس وقت نیب خیبرپختون خواہ کرپشن کے خلاف جو کاروائی کررہی ہے وہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نیب خیبر پختون خواہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ ابھی تک انہوں نے ہر سرکاری محکمے کے آفسران ،سیاست دان اور دیگر لوگوں کو کرپشن میں پکڑ کر قوم کا ایک ایک پیسہ سرکاری خزانے میں جمع کررہا ہے یہ تاریخ میں صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیکھنے میں آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ نیب خیبر پختون خواہ صوبے میں چاہے جتنا بھی طاقتور ہو ان سے احتساب کرے کیونکہ عوام کی امانت عوام پر ہی لگانا انصاف ہے ۔اب تک اقلیتی برداری کے نام پر اربوں روپے سرکاری خزانے سے خرچ ہوئے ہیں ان اربوں روپے کا مقصد یہی تھاکہ اقلیتی برداری کی زندگی میں آسانی پیدا ہوں اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو ۔اگر اقلیتی برداری کے حقوق کو جس نے بھی غضب کئے ہیں ہم نیب اے اپیل کرتے ہیں کہ انہیں بھی احتساب کے عمل میں لائیں ۔
504 total views, no views today


