بریکوٹ، قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ نے گرڈ اسٹیشن کی جاری کام پر تیزی اور بروقت مکمل کرنے کے لئے چیف پیسکو سے ملاقات کرنے کافیصلہ کرلیا۔قومی جرگے نے اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ کی گرڈ اسٹیشن کی زمین پر غیر قانونی کاشت کے خلاف فوری ایکشن لینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس غیر قانونی کاشت میں جو بھی ذمہ وار ہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی کریں ۔گرڈ اسٹیشن کے مکمل ہونے تک قومی جرگہ چھین سے نہیں بیٹھے گی ۔ان خیالات کا اظہار قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کے صد ر صدیق علی خان،جنرل سیکرٹری بادشاہ خان ،نائب صدر فضل ودود باچا،چیر مین امان رو م خان ،فضل احد خان لالا جی ،ظاہر شاہ خان،پریس سیکرٹری ریاض احمد و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ آفسوس صدا آفسوس دو تین ماہ میں مکمل ہونے والا گر ڈ اسٹیشن سالوں میں نہ بن سکا۔اور اب نوبت یہاں تک آئی کہ گرڈ اسٹیشن کی زمین کو یتیم سمجھ کر غیر قانونی کاشت بھی ہو رہی ہے ۔جتنے سالوں اس زمین پرغیر قانونی کاشت ہوئی ہے وہ تمام آمدن سرکاری خزانے میں جمع کرائیں جائیں اور اگر واپڈا بھی اس غیر قانونی کام میں ملوث ہے تو اس کے خلاف بھی کاروائی کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ بہت جلد اس گرڈ اسٹیشن کے سلسلے میں چیف پیسکو سے ملاقات کریں گے اور ان کو تمام صورت حال سے اگاہ کریں گے کیونکہ اب سردیوں کا موسم شروع ہونے والا ہے اس موسم میں اگر گرڈ اسٹیشن مکمل نہ ہوا تو ائندہ گرمیوں میں تحصیل بریکوٹ مکمل اندھیرے میں ڈوب جانے کا خدشہ ہوگا۔
704 total views, no views today


