بریکوٹ ، قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے والے سوات کے کھلاڑی عمران خان جونئیر دورہ زمبابوے سے واپسی کے بعد سوات پہنچ گئے ۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اُن کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا ۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر اشفاق خان ارمزئی اور دیگر افسران نے شرکے کی ۔ سوات کرکٹ ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف فیاض ظفر، جائنٹ سیکرٹری حُسین علی نے انتظامیہ کو بتایا کہ اس وقت عمران خان پاکستان کے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل ہے اور جمال الدین ، فیاض خان بھی عنقریب پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے انڈر19ٹیم میں سوات کے حمزہ خان بھی شامل ہو چکے ہیں اور اس وقت دورہ سری لنکا میں ٹیم کے ساتھ ہے ۔ سوات کے کھلاڑی مختیار احمد بھی پاکستان کے انڈر 16ٹیم میں شامل ہوچکے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر نے اپنے خطاب میں سوات کرکٹ ایسوسی ایشن کی کار گردگی کو سراہا اور کہا کہ عمران خان جونئیر نے زمبابوے میں بہتر کا کردگی دیکھا کر پاکستان کا نام روشن کیا اور سوات کے باقی کھلاڑی بھی پاکستان کی ٹیم میں شامل ہوکر پاکستان اور سوات کا نام روشن کریں گے ، اس موقع پر سوات سے تعلق رکھنے والے قومی کھلاڑیوں عمران خان جونئیر ، جمال الدین اور محمد فیاض کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اعزازی شیلڈ دئے گئے ۔
730 total views, no views today


