مینگورہ، قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ صوبہ خیبرپختونخواپرویزخٹک نے مینگورہ شہر کی سڑکوں کواین ایچ اے سے لے کرمحکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے حوالے کرکے احسن اقدام کیا ہے جس پر ہم ان کے مشکورہیں کیونکہ ان کے اس فیصلے اوراقدام سے مینگورہ شہر میں تجاوزات کی آڑ میں ممکنہ اپریشن کاخطرہ ٹل گیا جس سے تاجربرادری اورعوام میں پائی جانے والی تشویش کا بھی خاتمہ ہوا،ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہر کی سڑکوں کاکام سی اینڈ ڈبلیو کے سپردکرکے وزیراعلیٰ صوبہ خیبر پختونخوانے عوام کی تشویش اوربے چینی ختم کردی ہے جس پر ہم ان کاشکریہ اداکرتے ہیں تاہم وزیراعلیٰ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ محکموں کو ہدایت دیں کہ وہ فوری طورپر کام کا آغازکریں ،انہوں نے کہاکہ کچھ عرصہ سے مینگورہ شہر میں تجاوزات کی آ ڑ میں اپریشن کا پروگرام تھا جس کے دوران لوگوں کے املاک اوردکانوں کو شدید خطرات لاحق تھے جس کے سبب عوام اورتاجر برادری تشویش میں مبتلا تھی مگر یہ تشویش وزیراعلیٰ کے فیصلے بعدختم ہوئی ،انہوں نے کہاکہ متعلقہ محکموں کو چاہئے کہ اب مزید دیر نہ کریں بلکہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت کی روشنی میں فوری طورپر کام شروع کریں تاکہ عوامی مسائل اورمشکلات میں کمی واقع ہوسکے۔
694 total views, no views today


