بریکوٹ، گاؤں گورتئی کے رہائشی سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق،لاش ایک ماہ میں آبائی گاؤں پہنچائی گئی۔گاؤں گورتئی کے وزیر ولد قمرے سعودی عرب کے شہر میں ٹریفک حادثے میں ایک ماہ قبل جاں بحق ہوگئے تھے جس کی لاش کو گذشتہ روز آبائی گاؤں پہنچائی گئی ۔بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ وزیر ولد قمرے کا ایک ماہ قبل ٹریفک حادثے میں زندگی کی باز ہا ر گئے تھے مگر لاش کو ایک ماہ میں وطن پہنچانا ظلم و ناانصافی ہے انہوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ لاش کو آبائی وطن کو برقت پہنچانے کا پالیسی بنائیں تاکہ لاش کو بروقت لواحقین کو ملے
676 total views, no views today
Comments


