مینگورہ ، صحت مند دل کے عالمی دن کے موقع پر دی سٹی سکول کے ہیڈ ماسٹر فیاض عالم کی قیادت میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء اور طالبات کے علاوہ سکول کے اساتذہ اور میڈیکل کالج کے ڈاکٹر وں نے بھی شرکت کی ، واک کے دوران طلباء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر صحت مند دل کے حوالے سے مختلف نعرے درج تھے ، آگاہی واک دی سٹی سکول سے روانہ ہوکر اللہ چوک سیدو شریف میں اختتام پذیر ہوا ، واک کے موقع پر طلباء نے عام لو گوں میں پرچے بھی تقسیم کئے جس پر صحت مند دل کے حوالے معلومات درج تھیں ، ا س موقع پر آئی سی یو جاکر وہاں پر لوگوں میں صحت دل کے حوالے سے آگاہی شعور اجاگر کرنے کیلئے پمپلیٹ تقسیم کئے، واک کے موقع پرسکول کے ہیڈ ماسٹر فیاض عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند دل رکھنے کیلئے اچھی غذا ، بلڈ پریشر کم کرنا ، ورزش کرنا اور سیگریٹ نوشی سے پرہیز کرنا بہت ضروری ہے، اس موقع پر ڈاکٹر اعزاز الرحمن ، ڈاکٹر نعیم اللہ ، ڈاکٹر نعمت اور دیگر ڈاکٹر ز بھی موجو د تھے ۔
768 total views, no views today


