مقبوضہ جموں کشمیر: کشمیر کی عدالت نے بھی پاکستان کا موقف دہرا دیا اور مقبوضہ جموں کشمیر ہائیکورٹ نے آرٹیکل 370 کیس میں رولنگ دیتے ہوئے قراردیا ہے کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں اور نہ اسے بھارت میں ضم کیا جاسکتا ہے۔ جسٹس حسنین مسعودی اور جسٹس جنک راج کوتوالی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے آرٹیکل 370 میں ترامیم کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔
اس موقع پرڈویژن بنچ نے قراردیا کہ جموں کشمیرکو بھارت میں ضم نہیں کیا جاسکتا اور آرٹیکل 370 کے تحت کشمیر نے اپنی خودمختاری برقرار رکھی تھی اس لئے اس آرٹیکل میں نہ تو ترمیم کی جاسکتی ہے اور نہ اسے منسوخ کیا جاسکتا ہے۔
عدالت نے قراردیا کہ جموں کشمیر کی 25 جنوری 1957 کے حق خودمختاری کو تحلیل کئے بغیر جموں کشمیراسمبلی بھی آرٹیکل 370 میں ترمیم کی بھی تجویز نہیں دے سکتی۔
353 total views, no views today


