مینگورہ، علاقہ کانجوکے محلہ غریب آباد کے ضعیف العمر رہائشی شاہ روان نے کہاہے کہ ان کے دو بیٹوں نے ان کی زندگی اجیرن بنارکھی ہے ،روز آکر مجھے مارتے پیٹتے ہیں ،چنددن قبل بھی لاٹھی سے وارکرکے میراسرپھوڑدیا،میڈیاکو تفصیلات بیان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مزدورشخص ہوں اورانتہائی غربت کے باوجود بھی تین بیٹوں کی شادیاں کیں جن میں سے دوبیٹے الگ رہ رہے ہیں جبکہ ایک بیٹامیرے ساتھ ہے،انہوں نے کہاکہ الگ رہنے والے دوبیٹے مجھ سے تیسرابیٹابھی الگ کرنا چاہتے اوراسی غرض سے چنددن قبل ایک بیٹا ہمارے گھر آیا اورہلہ گلہ شروع کردیا اہل خانہ نے اسے گھر سے نکال دیا تو وہ باہر شورشراباکرنے لگا میں باہر نکلا اوراسے سمجھانا چاہاتو اس نے لاٹھی اٹھا کر مجھے مارناپیٹنا شروع کیا جس سے میں شدیدزخمی ہوا،انہوں نے کہاکہ کانجوپولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرادی ہے لہٰذہ پولیس حکام ملزم کو گرفتارکرکے اسے سزااورمجھے انصاف دیں۔
604 total views, no views today


