بریکوٹ ، جب تک باچا خان کا ایک بھی سپاہی زندہ ہو ‘ کالا باغ ڈیم نہیں بننے دینگے یہ پختون دشمن منصوبہ دوبارہ زندہ کرنا پختونوں کے ساتھ واضح دشمنی ہے ہم کسی صورت بھی پنجاب کو آباد کرنے کے لئے اپنے بچوں نہیں ڈبو ئینگے ‘ پنجابی حکمران ہوش کا ناخن لیں پختون دشمنی بند کردیں ‘ ان خیالات کا اظہار یوسی بریکوٹ کے تحصیل کونسلر فضل اکبر خان ، ضلعی رہنما بالی خان ، امان اللہ خان نے مشترکہ ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم بنانے سے ہمارے کئی ضلعے ڈوب جائینگے جس میں وزیر اعلیٰ کا ضلع نوشہرہ ، صوابی مردان اور پشاور جیسے اہم اضلاع میں قبر کھودنے کی گنجائش نہیں ہوگی ‘ اگر حکومت کو بجلی پیدا کرنی ہے اور کالا باغ ڈیم بجلی کے لئے بنا رہے ہیں تو عوامی نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں 2100میگا واٹ کے جو منصوبے شروع ہوئے تھے اس منصوبوں پر کام شروع کریں اور اسے مکمل کریں لیکن اگر کالا باغ ڈیم پنجاب کو آباد کرنے کے لئے بنایا جارہا ہے اور اس سے پختونوں کو تباہ کیا جارہا ہے تو ہم ایسے پختون دشمن منصوبوں کو کھبی کامیاب نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم جیسے منصوبوں کو چھیڑ کر حکمران اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مار رہے ہیں شائد پنجابی حکمران یہ بھول گئے کہ باچا خان کے سپاہی ابھی زندہ ہیں اور ایسے پختون دشمن منصوبوں کو بنانے کے لئے حکمرانوں کو ہمارے لاشوں پر گزرنا ہوگا ۔
904 total views, no views today


