سوات، ضلع سوات میں مختلف واقعات کے دوران تین افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ،کڑاکڑ پولیس سٹیشن کے مطابق ضلع بونیرکے علاقہ کڑپہ سے مینگورہ جانیوالی موٹر کار کڑاکڑ موڑ کے قریب گہری کھائی میں جاگری ، جس میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ، جاں بحق افراد میں عباس ولد ظفر اللہ اور ماہنورولد ثنائ اللہ شامل ہیں جبکہ زخمی تین افراد کو طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ٹریفک کا دوسرا واقعہ تحصیل مدین کے علاقہ جری میں موٹر کار گہری کھائی میں جاگری، محمدعلی سکنہ پشاور سیاحت کیلئے سوات ایا تھا فیملی کیساتھ وہ مدین جارہا تھا کہ جری کے مقام پر تصویریں کھینچ رہا تھا کہ اچانک ان کی گاڑی نیچے جانے لگی گاڑی کو روکنے کی کوشش میں وہ گہری کھائی میں جاگرا ، جہاں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ، لاش کو ورثائ نے مینگورہ شہر میں دفنادی جبکہ فاتحہ خوانی طاہر اباد میں کی جارہی ہے۔
712 total views, no views today


