سوات، سوات میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعدادسولہ ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد دو سو سے تجاوز کر گئیں ہیں، ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، سیدو شریف ہسپتال میں پورے وارڈ زخمیوں سے بھر گئیں ہیں، جس کے بعد نیابننے والا ہسپتال بھی کھولا گیا ہے، جس میں بھی زخمیوں کو داخل کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق کبل، شموزو، بریکوٹ،مٹہ،خوازہ خیلہ، اور مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں زلزلے سے دیواریں ، چھتیں گر گئیں ہیں جس سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق سولہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ دو سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جن کو فوری طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ مزید زخمی افراد کو بھی لایا جارہا ہے،اسی طرح کالام شاہراہ لینڈسلائڈنگ کی وجہ سے بھی بند ہے
434 total views, no views today
Comments


