سوات,پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا دورہ سوات، پی ٹی ائی کے دونوں رہنماؤں کا ہیلی کاپٹر گراسی گراؤنڈ میں اتر گیا ، جہاں سے وہ سیدو شریف ہسپتال چلے گئے، اور کل ہونے والے تباہ کن زلزلہ کے زخمیوں کی ہسپتال میں عیادت کی، اس موقع پر عوام کی بہت بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی تھی، دونوں رہنماؤں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے کی کوشش بھی کی، لیکن رش اور ہنگامہ زیادہ ہونے کی وجہ سے دونوں رہنما میڈیا سے بات چیت نہیں کرسکیں، اور نہ ہی زیادہ دیر تک ہسپتال میں ٹہرے رہے، چند زخمی افراد کی عیادت کرنے کے بعد دونوں رہنما واپس روانہ ہوگئے ۔
574 total views, no views today
Comments


