مینگورہ، سیدوشریف کے رہائشی اقبال حسین نامی شخص نے کہاہے کہ ان کی آٹھ سالہ بیٹی مہک کی حالت اچانک بگڑ گئی جسے وہ فوری طبی امدادکیلئے سیدوشریف ہسپتال کی ایمرجنسی یونٹ لے گیا جہاں پر موجود ڈاکٹر انے اوپی ڈی جانے کا مشورہ دیاوہاں گیا تو ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹر دوسرے وارڈ میں بھیج دیا،میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عملہ بچی کوکبھی ایک وارڈاورکبھی دوسرے وارڈ لے جا نے کا مشور دیتارہااس دوران بچی کی حالت مزیدبگڑ گئی اورمسلسل الٹیاں کرنے لگی مگر کسی کو اس کے حال پر رحم نہیں آیا ،انہوں نے کہاکہ آخرمیں ہسپتال عملہ نے مجھ سے تمام رسیدیں لے کرپھاڑدئے اور بچی کا علاج معالجہ کئے بغیر ہمیں رخصت کردیا ،انہوں نے کہاکہ اس وقت بھی بچی کی حالت ٹھیک نہیں ،ہمارے ساتھ ظلم ہوا لہٰذہ محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام میرے ساتھ ہونے والے ظلم کے بارے میں انکوائری کرکے مجھے انصاف فراہم کریں۔
490 total views, no views today


