مینگورہ،بریکوٹ،خاتون رکن قومی اسمبلی عائشہ سید نے کہاہے کہ زلزلہ متاثرین کی بحالی اورامدادی کاموں کے حوالے سے مرکزی اورصوبائی حکومت سمیت تمام اداروں کی کاکردگی قابل فخر ہے،ہر محکمہ اپنی ذمہ داری بطریق احسن اداکررہاہے لہٰذہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں،سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس اور بریکوٹ میں متاثرین زلزلہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں چاہئے کہ موجودہ وقت میں ہماری جو ذمہ داریاں بنتی ہیں وہ صحیح طریقے سے اداکریں تاکہ تمام متاثرین اورمستحقین کو ان کا حق جلدازجلد پہنچایاجاسکے،انہوں نے کہاکہ زلزلہ کے بعد جماعت اسلامی نے فوری طورپر اپنے کارکنوں کو متحرک کردیا جو اس وقت سے لے کر اب تک امدادی کاموں میں مصروف عمل ہیں ،ہم چاہتے ہیں کہ اس وقت تمام سیاسی پارٹیاں اورعوام باہم مل کر متاثرین کی خدمت اور مددکیلئے متحدہوجائیں کیونکہ جو لوگ بے گھر ہوئے ہیں انہیں اس وقت ہماری مددکی اشد ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ آزمائش کی اس گھڑی میں تمام ادارے متاثرین کی مددکیلئے کوشاں ہیں ،پاک فوج،انتظامیہ،مرکزی وصوبائی حکومت اورسیاسی پارٹیاں زلزلے کے دن سے لے کر آج تک متاثرین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں جنہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں،انہوں نے کہاکہ تباہ ہونے والے مکانات کے مالکان کو دولاکھ ،جزوی نقصان والے مکانات کیلئے ایک لاکھ،اسی طرح جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کو چھ لاکھ اور زخمی افرادکو ایک لاکھ روپے دئے جائیں گے،انہوں نے کہاکہ ہم اپیل کرتے ہیں کہ جو لوگ مستحق نہیں وہ پیکجزحاصل کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ یہ متاثرین کا حق ہے اورہم چاہتے ہیں کہ یہ حق صحیح طریقے سے مستحقین تک پہنچ جائے ،اس موقع پرتحصیل ناظم کبل حاجی رحمت علی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کے ایم این اے مرادسعیدان کے ساتھ تعاؤن نہیں کرتے بلکہ اپنے حجرہ میں بیٹھ کر سامان تقسیم کررہے ہیں جس سے متاثرین کی حق تلفی ہورہی ہے،انہوں نے کہاکہ حالیہ زلزلہ سے ہماراعلاقہ سب سے زیادہ متاثرہوا ہے ،اس علاقے کی بیشترآبادی پہاڑوں پر مشتمل ہے جس کے سبب ان متاثرین کو بروقت امدادنہیں مل رہی ہے لہٰذہ اس سلسلے میں لائحہ عمل تیار کیا جائے،اس موقع پر تحصیل کونسلر یوسف علی ،سابق ایم این اے جمیلہ احمد،جماعت اسلامی حلقہ خواتین ملاکنڈڈویژن نگران زاہدہ کرم ،نورین سید اوردیگربھی موجود تھیں۔
530 total views, no views today


