بریکوٹ ، سائنس ایگزی بیشن کے ذریعے طلباء کو اپنے صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کرنے کا موقع ملتا ہے اس طرح نمائیشوں کے انعقاد سے ان میں پائی جانے والی تخلیقی صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں ‘ ان خیالات کا اظہار سوات ایجوکیشن اکیڈمی کے ڈائریکٹر عمر ڈھیر عزام نے سکول میں منعقد سائنسی ایگزی بیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ‘ انہوں نے کہا کہ بچوں کو اس قسم کی جدید تجربات اور فن پارے دیکھ کر حیرت کے ساتھ خوشی بھی ہوئی کہ آج کل کے طلبا ء اتنے ذہین ہیں کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلیف تجربات کرنے کو وقت دیتے ہیں جو ان بچوں کی قابلیت کا ثبوت ہے،اس قسم کی سائنس ایگزی بیشن کا مقصد ان طلباء کو ہم اگے بڑھنے کا موقع دیتے ہیں ہم ان سے یہ کہتے ہیں کہ اگے بڑھو تم کر سکتے ہو،دنیا میں کوئی بھی کام ناممکن نہیں بس جذبہ اور محنت سے ہی اگے بڑھا جا سکتا ہے ‘ انہوں نے کہا کہ اس سکول میں معیاری تعلیم کو اہمیت دی جاتی ہے سائنس اور انگریزی کے ساتھ ساتھ دیگر مضامین کو منفرد انداز میں پڑھاتے ہیں ہم ان کی تربیت الگ طریقے سے کرتے ہیں تاکہ ان کو کسی کی مدد کی ضرورت نہ ہو،اس کے ساتھ ساتھ قابل استاتذہ کی محنت کے باعث ہرسال سکول کے نتائج بھی شاندار آتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سوات ایجوکیشن اکیڈمی کا شمار تحصیل بریکوٹ بلکہ ضلع سوات کے اعلیٰ سرفہرست سکولو ں میں ہوتا ہے ۔عمر ڈھیر عزام نے مزید کہا کہ سکو ل میں اس قسم کے فنکشن اور ایگری بیشن سکول کے پرنسپل فرید خان اور سکول انتظامیہ کے بغیر ناممکن ہے ہم ان تمام طلباء کو تعریفی اسنا د دینگے جن بچوں نے اچھے فن پارے اور جدیدتجربات کرکے سکول طلباء کو پیش کئے ۔
644 total views, no views today


