شارجہ, پاکستان نے انگلینڈ کو 127 رنز سے ہرا کر شارجہ ٹیسٹ جیت لیا ,شارجہ ٹیسٹ کے آخری روز کھانے کے وقفے تک انگلینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنالئے جب کہ اسے جیت کے لئے مزید 164 رنز اور گرین کیپس کو 3 وکٹیں درکار ہیں۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے پانچویں روز انگلینڈ نے 46 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو السٹر کک 17 اور جوئے روٹ 6 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے لیکن پاکستانی اسپنرز کے سامنے انگلش بیٹنگ لائن ڈگمگا گئی اور وقفے وقفے سے کھلاڑی پویلین جاتے گئے۔ جوئے روٹ اپنے انفرادی اسکور میں بغیر کوئی اضافہ کئے یاسرشاہ کی خوبصورت ڈلیوری پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد جیمس ٹیلر 2 جب کہ جونی بریسٹو اور سمت پٹیل بغیر کوئی رنز بنائے چلتے بنے۔ساتویں وکٹ پر کپتان السٹرکک اور عادل رشید نے 49 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعہ 108 تک پہنچا تو عادل رشید 22 رنز بنانے کے بعد راحت علی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ پاکستان کی جانب سے یاسرشاہ، ذوالفقار بابر اور شعیب ملک نے 2،2 جب کہ راحت علی نے ویک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 234 اور دوسری میں 355 رنز بنائے تھے جب کہ مہمان انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 306 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی اور یوں انگلش ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے 284 رنز کا ہدف ملا۔ سیریز میں قومی ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ے اور میچ جیتنے کی صورت میں قومی ٹیم نہ صرف سیریز اپنے نام کرلے گی بلکہ ٹیسٹ میچز کی رینکنگ میں قومی ٹیم دوسری پوزیشن حاصل کرلے گی۔ واضح رہے کہ ایشیائی سرزمین پر انگلینڈ نے کبھی 209 رنز سے زائد کا ہدف عبور نہیں کیا، یہ اسکور بھی اس نے 5 برس قبل بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکا میں بنایا تھا، ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کا سب سے کامیاب 332 کا ٹارگٹ پانے کا واقعہ 1928 میں پیش آیا جب اس نے آسٹریلیا کو میلبورن میں مات دی تھی۔
1,028 total views, no views today


