مینگورہ، یونین کونسل رنگ محلہ کے ویلج کونسلرطاہر شاہ نے کہا ہے کہ یونین کونسل رنگ محلہ مسائل کا آمجگاہ بن گیا ہے ،نومنتخب ناظمین فوری طورپر یونین کونسل کے لئے فنڈز جاری کرکے عوام کے محرومیوں کا آزالہ کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں اپنے مسائل کے حل کے لئے منتخب کیا ہے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے لیکن اختیارات نہ ہونے کیوجہ سے عوام مسائل کا شکار ہے اور نومنتخب کونسلروں سے بار بار اپنے مطالبات حل کرنے کی مطالبات کررہے ہیں اس لئے ضلع ناظم سوات اور تحصیل ناظم سوات فی الفور علاقائی مسائل حل کرنے کے لئے یونین کونسلوں کے سطح پر فنڈز جاری کریں تاکہ عوام کے محرومیوں کا آزالہ کیا جاسکے ۔
756 total views, no views today


