سوات ، سوا ت بھر کی تمام سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ، گیٹ وے لنڈاکے کڑاکڑ ، جامبیل ، اور دوسرے بالائی علاقوں کی تمام سڑکیں کھنڈرات مین تبدیل ہوچکی ہیں ، تفصیلات کے مطابق سابقہ اور موجودہ حکومتوں نے بڑے بڑے اعلانات کئے کہ سوات کی سڑکیں جو کھنڈرات کا نمونہ پیش کررہی ہیں ، ان کو جلد ازجلد تعمیر کیاجائے گا ، مگر کافی وقت گزرنے کے باوجود سوات کے گیٹ وے لنڈاکے میں جب داخل ہوتے ہی تو سڑک ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہے ، اسی طرح بونیر سے کڑاکڑ کے راستے داخل ہوتے ہی سڑک کھنڈرات کا نمونہ پیش کررہی ہوتی ہے ، جبکہ دوسرے راستے بونیر سے جامبیل داخل ہوتے ہی کھنڈرنما سڑک کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے اسی طرح شانگلہ سے خوازہ خیلہ داخل ہوتے ہی سڑک ناہموار اور گاڑی اس پر اس طرح چلتی ہے جس طرح پتھروں پر گزرنا ہو ، اسی طرح بحرین کالام روڈ بھی مکمل طورپر تباہ ہوچکا ہے ، سوات سے منتخب ممبران کی کافی تعداد موجود ہے مگر پھر بھی وہ صرف منصوبوں اور کاغذات اور ڈرائینگ کے نمونے پیش کررہے ہیں۔
574 total views, no views today


