بریکوٹ، انصاف یوتھ ونگ تحصیل بریکوٹ کی تنظیم نو،صدر کاشف علی جبکہ جنرل سیکرٹری عزیر اقبال منتخب ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ رو ز حجر ہ عزیر اقبال میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کارکنوں نے بھر پور شرکت کی ۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ صدارت کے لئے کاشف علی جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر عزیز اقبال ،سینئر نائب صدر اول حمید خان،سینئر نائب صدر دوم شہباز خان، جائنٹ سیکرٹری حسن علی ،نائب صدر اول مراد علی ،نائب صدر دوئم حبیب رحیم ،فنانس سیکرٹری سہیل خا ن جبکہ پریس سیکرٹری نور العزیز شامل تھے کو منتخب کردیا گیا۔نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں کی پارٹی ہے اور یہی وجہ سے کہ پارٹی کے لئے نوجوان کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں کو سیاست کرنے کا موقع دیا اور اب نوجوان ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔انہوں نے کہاکہ انصاف یوتھ ونگ پارٹی کی ترقی اور صوبائی حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی ہمارا نصب العین ہے کہ صوبے کو کرپشن سے پاک کرکے ایک نیا خیبر پختون خواہ بنائیں جہاں پر انصاف کا بول و بالا ،روزگار،امن ،صحت ،تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات وافر مقدار میں ہو۔
476 total views, no views today


