مینگورہ، ضلع سوات نائب ناظم عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ فضل حیات چٹان شہید ایک نظریاتی سیاستدان تھے ، میں ان کے خاندان پر فخر کرتا ہو کہ اس کے سیاسی خدمات کا سلسلہ جاری رکھا اورپسپا نہیں ہوئے ، سوات میں امن کے قیام کیلئے بے تحاشا قربانیاں دی گئی ہے مگر اب کچھ عناصر امن کو ختم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ، ان عناصر کو بے نقاب کرنے کیلئے متحد ہونا ہوگا اور اس میں سیاسی رہنماؤں کا کردار ادا کرنا ہوگا ،
سوات پریس کلب میں فضل حیات چٹان شہید کے برسی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ، تقریب میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی ، تقریب کے صدارت پی پی پی کے ضلعی صدر شمشیر علی خان ایڈووکیٹ نے کی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اقبال حسین بالے ، شمشیر علی خان ایڈووکیٹ ، ریاض احمد ایڈووکیٹ ، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شہریار امیر زیب ، اے این پی کے واجد علی خان ، پختونخوا میپ کے ڈاکٹر خالد محمود خالد ، قومی وطن پارٹی کے فضل رحمن نونو ، پیپلز یوتھ کے صدر سجاد باغی ، اورنگزیب جانباز اور دیگر نے کہا کہ فضل حیات چٹان شہید ایک عوامی لیڈر تھے ، وہ ایک نڈر سیاست دان تھے اس کی شہادت سے ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہوگا ، بحیثیت قوم اس مشکل گھڑی میں ہم سب کو متحد ہونا ہوگا ، فضل حیات چٹان ہمارے دلوں میں زندہ ہے ، فضل حیات شہید کے چھوٹے بھائی سید علی خان کو بھی شہید کردیا گیا ، اور اب عرفان چٹان ان کے خدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جو لائق تحسین ہے ، قربانیوں کے نتیجے میں سوات میں امن قائم ہوا ، اب دیرپا امن کے قیام کیلئے عوام کو متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے ، چٹان کی برسی کو ہر سال مناکر اس کو خراج عقیدت پیش کرینگے ، اس موقع پر شہید فضل حیات چٹان کے بھائی ضلعی کونسلر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہید بھائی کے مشن کو جاری رکھنے کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا ، اخر میں شہید کی مغفرت کیلئے اجتماعی دعا ئیں کئے گئیں ۔
216 total views, no views today


