مدین ، مدین کے علاقہ میں علاقے عوام نے بیدردی سے قتل ہو نے والی لڑکی کا جنازہ مین روڈ رکھ کر شدید احتجاج کیا اس موقع پر مرحومی کے چچا رضا خان نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہو ئے کہاکہ مرحومہ مسماۃ ساقبہ عمر تیرا سال ہے اس کی بڑی بہن مسماۃ نور محل زوجہ آمین سکنہ کی مردان شہباز گڑہ کی اپنے شوہر کے ساتھ نالگی ہو گئی تھی جس کے بعد اس بیوی اپنے دو بچوں کے ساتھ ماں کے گھر آ گئی تھی اور اپنے اخراجات کے سلسلہ میں آمین کی بیوی نے اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا ہوا تھا تقریباًایک مہینہ پہلے مسمی آمین اس کے بھائی اکبر حسین نے اپنے چچا ذاد بھائی یعقوب اور دوسرے بھائیوں کے ہمرا ہ اپنی سالی مسماۃ ساقبہ عمر تیرات سال کو اغوا کر کے مردان شہباز گڑہ لے گئے تھے اور مطالبہ کیا تھا میری بیوی کو میرے حوالے کیا جائے اور اس لڑکی کو لے جائیں مطالبہ نہ ماننے پر آمین نے اپنےء بھائی اور چچاذاد بھائیوں کے ساتھ ملکر مسماۃ ساقبہ کوبیدردی سے ذبح کر کے لاش کو تیزاب سے جلا دیا تھا علاقہ کے عوام اور لڑکی کے چچا نے مطالبہ کیا فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دی جائیجبکہ لڑکی کے چچا نے کہاکہ اگر ملزمان گرفتار نہ ہو ئے اور ہم کو انصاف نہ ملا تو وہ خود سوزی کر لیں گے جس کی ذمہدار انتظامیہ ہو گی
828 total views, no views today


