بریکوٹ، تحصیل بریکوٹ ویلج ناظمین نے اختیارات کے تعین کیلئے احتجاجی تحریک کا آغازکردیا، ناظمین کو اختیارات نہ ملنے کی صورت میں استعفیٰ کی دھمکی ، چھ ماہ گزرنے کے باوجود ناظمین کو اختیارات کا تعین نہ ہوسکا ، عوام کے توقعات وابستہ ہیں ، اے سی بریکوٹ اور نتحصیل نائب ناظم نے ناظمین کے جائزمطالبات اعلیٰ حکام تک یقین دہانی کرائی، اگر صوبائی حکومت نے ہمارے مطالبات پر غور نہ کیا تووزیراعظم ہاؤس سپرئم کورٹ کے سامنے احتجاجی طورپر استعفیٰ دیں گے۔ تحصیل بریکوٹ کے نومنتخب 17ویلج کونسل ناظمین نے چھ ماہ بعد بھی ئاختیارات نہیں ملے جس پر تحصیل بریکوٹ کے ویلج کونسل ناظمین جن میں فضل ودود باچا،عصمت اللہ ،حماد خان،افضل خان،ارشد خان،میر افضل ،دیرہ ودان،احسان اللہ ،اعجاز خان،اسحاق ،سمیع اللہ کسان کونسلر،نائب ناظم بخت علی کے علاوہ دیگر ناظمین بھی موجود تھے۔انہوں نے پہلے اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ الطاف احمد چاچڑ سے ملاقات کی ملاقات کے دوران ناظمین نے کہاکہ ہم سے چھ پہلے شق 72ایکٹ 2013کے تحت حلف لیا گیا۔مگر آفسوس کے چھ ماہ گذرنے کے باوجود ہمیں اپنے فرائض اور اختیارات کا کوئی علم نہیں۔ابھی تک دفتر،سیکرٹری اور قاصد نہیں ہے۔سرکاری سطح پرہماری حیثیت کو تسلیم نہیں کیا جاتا۔عوام نے ہم پر اعتماد کرکے بھاری اکثریت سے کامیاب کرائے ہیں اور حلقہ نیابت کے عوام ہم سے تواقعات وابستہ رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے مذید کہاکہ سرکاری و غیرسرکاری کی طرف سے تعمیراتی کاموں میں ہمیں مکمل طور پر نظرانداز کیا جارہا ہے جوکہ ہمارا استحال ہے۔بعد میں اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ نے انہیں یقین دھانی کراتے ہوئے کہاکہ آپ کے تمام مطالبات کو اعلیٰ سطح تک پہنچائیں گے اور اس طرح تحصیل نائب ناظم ڈاکٹر عزت الرحمان نے بھی ناظمین کو یقین دھانی کراتے ہوئے کہاکہ آپ حق بجانب ہیں اور آپ کے مطالبات بحیثیت تحصیل نائب ناظم ضلعی کونسل کو ارسال کردوں گا۔مزید براں منتخب ناظمین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ تحریک ضلعی سطح پر بھی لانے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے چکے ہیں اور تمام تحصیلوں کے نو منتخب ویلج کونسل ناظمین کے ساتھ رابطے جاری ہیں ۔اور انشاء اللہ بہت جلد پورے ضلع سوات کے سطح پر ناظمین کے اختیار ات کے حصول کے لئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔
506 total views, no views today


