سوات ، ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر نے عوام کو انکے دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے لیے متعدد قابل تحسین اقدامات کئے ہیں ہر تحصیل اور پٹوار خانے کے نمایاں مقامات پر کمپلینٹ آفس کے فون نمبر اور ای میل ایڈریس اویزا ں کئے ہیں۔اسکے علاوہ ماہانہ بنیاد پر خود ہر تحصیل اور پٹوار خانے کامعائنہ کرتے ہیں اور موقع پر ماتحت کو احکامات جاری کرتے ہیں ۔کسی کی شکایت کی صورت میں متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے سات یوم میں رپورٹ طلب کرتے ہیں ۔ تحصیل چارباغ کے عوام کے سٹیزن پورٹل پروگرام کے زریعے شکایت برخلاف فتح خان گردآور اور اجمل پٹواری پر ڈی سی نے اے سی چارباغ کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے رپورٹ طلب کیا ،اے سی نے تعمیل کرتے ہوئے انکوائری مکمل کرکے ریونیو عملہ کو قصور وار ٹھہرا کر رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو ارسال کیا ،جس پر ڈی سی نے فوری کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ گردآور اور پٹواری کو شو کاز نوٹسز جاری کیے ،جرم ثابت ہونے پر ڈی سی نے متعلقہ گردآور کو فوری طور پر ملازمت سے جبری ریٹائرڈ کیااور پٹواری کی سالانہ ترقی ایک سال کے لیے روک دی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید واضح کیا کہ کالی بھیڑیوں کی محکمہ مال میں رہنے کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے اور وارننگ دی کہ جو اہلکار آئندہ اپنی فرائض منصبی میں کسی قسم کی غفلت کا شکار ہو ا تو اس کے خلا ف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی او ر سخت سزادی جائے گی ۔عوام نے ڈی سی سوات کے تاریخی فیصلہ کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہا ر کیا۔
614 total views, no views today


