شانگلہ ، شانگلہ مشیر وزیر اعلی خیبرپختونخواہ عبدالمنعم کے رشتہ دار سرکاری وسائل اور گاڑیوں کے مزے لینے لگے ،تبدیلی کے دعویدار لمبی تان سوگئے ہیں ،2013 کے عام الیکشن میں آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے ایم پی اے و ڈیڈک چیرمین حاجی عبدالمنعم نے حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہیں اور مشیر وزیر اعلی بھی ہے اج کل اس نے اس نے اپنے رشتہ داروں کو سرکاری وسائل اور گاڑیوں سے نوازا ہیں اور اس کے رشتہ کار اپنے ذاتی کاموں کیلئے سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ استعمال کررہے ہیں
اور ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں ضلعی حکومت سے ملنے والی گاڑی اس کے بھائی اپنے ذاتی کاموں کیلئے استعمال کرتے ہیں ،صوبائی حکومت کے سرکاری وسائل اور اخراجات کم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور اخراجات کم نہیں بڑھتے جارہے ہیں کیونکہ جب ایم پی اے کا بھائی کے رشتہ دار چار سرکاری گاڑیاں اور دوسرے وسائل کا بے دریغ استعمال کررہے ہوں اور ان سے پوچھنے والا کوئی نہ ہوں۔ رپورٹ : فضل ربی سوات نیوز ڈاٹ کام
296 total views, no views today


