بریکوٹ، پاکستان مسلم لیگ (ن)وارڈ پارڑئی کے تحصیل کونسلر عدنان خان نے کہاہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دوران عوام سے کئے گئے وعدے پورا کررہاہوں ۔علاقہ پارڑئی میں ذاتی خرچے پر 200کے وی ٹرانسفامر کی تنصیب سے علاقے کے عوام کاسالوں سے بجلی کا مسلۂ مکمل طور پر ختم ہو گیا۔اب کوئی بھی ٹرانسفامر چندوں پر نہیں مرمت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقہ پارڑئی میں محلہ پاچا خیل کو اپنے ذاتی خرچے پر خریدا گیانیا 200کے وی ٹرانسفامر کی افتتاحی تقریب سے کیا۔اس موقع پر پارٹی کارکنوں کے علاوہ گاؤں کے عمائدین بھی موجودتھے ۔ تحصیل کونسلر عدنان خان نے کہاکہ بلدیاتی نظام میں عوام کی صحیح طرح خدمت کی جاسکتی ہے ہم سیاست ہی عوام کے خدمت کے لئے کرتے ہیں ۔میں نے الیکشن میں علاقے کے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ بتدریج پورے ہورہے ہیں۔200کے وی ٹرانسفامر کی وجہ سے یہاں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا کم وولٹیج اور اوورلوڈ ہونے کی وجہ سے روز کا جلنا اس ٹرانسفامر کا معمول بن چکا تھا ۔الیکشن میں اس ٹرانسفامر کو نئے کرنے کا وعدہ کیا تھا جو کہ میں نے اپنے ذاتی فنڈ سے پور ا کردیا ۔انشاء اللہ اپنے علاقے کے تمام مسائل کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔بعد میں محلے کے لوگوں نے تحصیل کونسلر عدنان خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمارے محلے کو نیا200کے وی ٹرانسفامر فراہم کردیا اور ہمارے اس دیرینہ مسلئے کو ختم کرکے ہمیں سکھ نصیب ہوا۔
694 total views, no views today


