بریکوٹ، معاون خصوصی برائے ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی کا ایڈوائزر سید باچا حسین نے کہا ہے کہ محکمہ واپڈا اپنا قبلہ درست کر کے تحصیل بریکوٹ میں غیر اعلانیہ طویل ترین بریک ڈاون پر قابو پایا جا ئے، بصورت دیگر ،کا سیلاب سڑکوں پر نکل ائیں گے، جس تمام ذمہ دار ی محکمہ واپڈا کے اعلیٰ حکام پر عائد ہو گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے کیا، ایکونہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے تحصیل بریکوٹ اور خصوصی بریکوٹ فیڈر 3پر محکمہ واپڈ کے طر ف سے غیر اعلانیہ طویل ترین ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، لوڈشیڈنگ کا کو ئی مقررہ وقت معلوم نہیں بلکہ دن رات میں کئی کئی مرتبہ بجلی غائب ہو جا تی ہے، حالانکہ موسم سرما میں اور لوڈنگ کا مسلہ بھی نہیں ہے، ایک ایک فیڈر پر 12 گھنٹوں سے لیکر 18 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، اخر یہ کہاں کا انصاف ہے، انہوں نے کہا کہ سوات میں تمام صارفین محکمہ وا پڈ ا کو بروقت بل ادا کر نے اور 100 فیصد ریکوری کے باوجود سوات اور خصوصا تحصیل بریکوٹ کے عوام کے ساتھ محکمہ واپڈ ا کے جانب سے ظلم کا سلسلہ جاری ہے، عوام کا صبر پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، اگر محکمہ واپڈا نے مزید ٹال مٹول اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند نہ کیا ، تو پہلے ال پارٹی کانفرنس بلا ئیں گے، اور بعد تمام تمام سیاسی پارٹیاں مشترکہ ایک لا ئحہ عمل طے کر یگی، بھر پور احتجاج کر نے سے دریغ نہیں کر یں گے جس کی تمام ذمہ دار ی محکمہ واپڈا کے اعلی حکام پر عائد ہو گی۔
515 total views, no views today


