مینگورہ، سوات کے یوسی فیض آباد میں دو ٹرانسفارمر وں کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا ، ضلع کونسلر ارشاد خان ، تحصیل کونسلر اختر علی خان نے عمائدین کے ہمراہ افتتاح کیا ، اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیض آباد میں 50 کے بجائے 100 کے وی اور 100 کے بجائے 200 کے وی ٹرانسفارمرز کی فراہمی عوام کا دیرنہ مطالبہ تھا اور یہ ہم نے حل کردیا ہے ، اس موقع پر شریف خان ، عبدالقادر خان کے زیر صدارت تقریب میں شریف زادہ ، قاری زہد ، حق نواز ایڈوکیٹ اور علاقے کے لوگوں نے پر اطمینان کا اظہار کردیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ارشاد خان ، اخترعلی خان نے کہا کہ ہم علاقے کے عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور علاقے کے عوام نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر ہم پورا اترنے کی بھر پور کو شش کریں گے ، انہوں نے کہا کہ علاقے میں ترقیاتی کا موں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور یو سی فیض آباد ، امانکوٹ کو ماڈل بنا کر دم لیں گے ۔
894 total views, no views today


