مینگورہ، سوات ضلع بھر میں چار جنوری بروز پیر رکشہ یونین کا پہیہ جام ہڑتال کر نے کا اعلان کردیا ۔ آل سوات رکشہ ڈرائیور یونین سی بی اے رجسٹرڈ کا اجلاس زیر صدارت صدر ابر اہیم خانخیل منعقد ہوا۔جس میں یونین کے عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا۔جس میں سوات ضلع بھر میں رکشہ یونین کی جانب سے سوات انتظامیہ کی لاچار اور بے بس غریب رکشہ ڈرائیور وں کے خلاف آپریشن،پرانے رکشوں کے خاتمے اور بے جا تنگ وجرمانے کرنے پر بحث کی گئی۔اجلاس میں صوبائی حکومت کی رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف آپریشن خاموشی پر بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔اجلاس میں باقاعدہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ چار جنوری کو بروز پیر سوات ضلع بھر میں رکشہ ڈرائیور یونین کے جانب سے رکشوں کا پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔اجلاس میں رکشہ ڈرائیور وں کو پابند کیا گیا کہ کوئی بھی رکشہ پہیہ جام ہڑتال کے روز نہ نکلے۔آخر میں یونین کے صدر ابراہیم خانخیل نے کہا کہ سوات میں ہزاروں غریب اور بے بس رکشہ ڈرائیور وں کے خلاف آپریشن انصاف حکومت ہونا قابل مذمت ہے۔انہوں نے صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک اور عمران خان سے مطالبہ کیا کہ رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف آپریشن پر ایکشن لیں۔ اور پہلے ہزاروں رکشہ ڈرائیوروں کو اس کے بدلے معاوضہ دیں۔پھر آپریشن کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔رکشہ ڈرائیور خود پرانے رکشے ختم کرینگے۔بغیر معاوضے کی بغیر ہزاروں غریب اور بے بس ڈرائیوروں سے رکشے چھیننا نا انصافی ہوگی۔اگر تحریک انصاف کے حکومت میں غریب لوگوں کو انصاف نہیں ملی گی ۔تو اور حکومت میں کیا انصاف ملے گا۔انہوں نے عمران خان سے اس پ ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔کہ سوات میں بے بس اور غریب رکشہ ڈرائیوروں کو انصاف دیں۔
768 total views, no views today


