خوازہ خیلہ، خوازہ خیلہ کے علاقہ ٹھیکدارئی میں ڈی ایس پی ایازمحمود، ایس ایچ او تاجبر خان کے نگرانی میں خفیہ اطلاع پر سید علی کے گھر پر چھاپہ مار کر ان سے میٹھایوں کے ڈبوں میں چھپائے گئے 7260 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں منشیات فروش عدالت خان کیلئے فروخت کرتا ہوں ،
پولیس نے مشہور منشیات فروش عدالت خان کو گرفتار کرکے دونوں کے خلاف ایف ائی ار درج کردی، ڈی ایس پی ایاز محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت خان نامی منشیات فروش نے کئی مرتبہ تھانے میں قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر توبہ تائب ہوگیاتھا اب وہ دوسرے ساتھیوں کے ساتھیوں کے ساتھ ملکر دھندہ چلانے میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ ڈی پی او کے ھدایت پر ہم نے تمام منشیات فروشوں کے خلاف گیرا تنگ کررکھا ہے اور یہ عہد کررکھا ہے کہ منشیات فروشی اور جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ۔
286 total views, no views today


