مینگورہ، کمشنر مالاکنڈ ڈویژن کے احکامات سوات اور مالاکنڈ ایجنسی میں سی این جی سٹیشن بند کرنے کا حکم ، سوات اور بٹ خیلہ کے سیاسی و سماجی حلقوں کا خیر مقدم ، کمشنر مالاکنڈ ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ عثمان گل نے عوام کے وسیع تر مفاد کے خاطر ڈپٹی کمشنر سوات اور ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ کو حکم جاری کیا ہے کہ مالاکنڈ اور سوات میں تمام سی این جی سٹیشن صبح 5بجے سے رات 10بجے تک غیر معینہ مدت کیلئے بند رہیگی ، دس بجے رات کے بعد سی این جی سٹیشن کھلے رہینگے ، کمشنر مالاکنڈ ڈویژن کے اس تاریخی فیصلے پر سوات اور مالاکنڈ کے سیاسی و سماجی حلقوں نے اس حکم کا خیر مقدم کیا ہے ۔ واضح رہے کہ مینگورہ شہر کے اکثریتی علاقوں میں دسمبر ، جنوری ، فروری اور مارچ تک سوئی گیس غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورنیہ 23گھنٹے ہوجاتا ہے اور یہ ناروا سلوک گزشتہ دس سالوں سے جاری ہے 10سالوں میں دو سابقہ اور ایک موجودہ حکومت نے اس سلسلے میں وعدے کئے مگر پوری نہیں ہوسکے مگر کمشنر مالاکنڈ ڈویژن کے اس تاریخ ساز فیصلے نے یہاں کے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں اور اس فیصلے کی جتنی بھی تعریف کئے جائیں کم ہے ، گیس کے ناروا لوڈشیڈنگ کیوجہ سے سوختی لکڑی اور مائع گیس کے قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کیا جاتا ہے ۔
758 total views, no views today


