سوات، سوات سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسو س کیے گئے ، ڈی جی میٹ غلام رسول کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8جبکہ گہرائی 175کلو میٹر تھی ۔ جبکہ زلزلے کا مرکز پاکستان اور افغانستان کا سرحدی علاقہ تھا ۔ ڈی جی میٹ غلام رسول کا کہنا ہےکہ ذیادہ شدت ہونے کی وجہ سے زلزلہ زیادہ علاقوں میں محسوس کیا جاتا ہے ۔
زلزلہ کی وجہ سے مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر کے عوام اپنے دکانوں، گھروں سے باہر نکل ائے اور کلمہ طیبہ کی ورد کرنے لگے، واضح رہے کہ چھبیس اکتوبر کے بعد ضلع سوات سمیت ملاکنڈڈویژن کے بیشتر علاقوں میں مسلسل زلزلے ارہے ہیں،
438 total views, no views today
Comments


