مینگورہ ، مینگورہ کے شہریوں نے آخر کار سکھ کا سانس لیا ، سی این جی کی بندش سے 10سال بعد مینگورہ شہری مستفید ہو گئے ، کمشنر مالاکنڈ ڈویژن کے فیصلے کا خیرمقدم ، کمشنر مالاکنڈ ڈویژن عثمان گل کے عوام کے وسیع تر مفاد میں جاری ہونے والا حکم نامہ جس پر ڈپٹی کمشنر سوات اور مالاکنڈ نے فوراً عمل در آمد کرتے ہوئے سی این جی سٹیشن صبح 5بجے سے رات 10بجے تک بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا اس حکم کے بعد 10سال بعد مینگورہ شہر کے شہری گیس سے مستفید ہو گئے ہیں اور کمشنر مالاکنڈ ڈویژن کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں جبکہ سیاسی اور سماجی حلقوں نے اس فیصلے کو سراہا ہے اور اس فیصلے کو ہر حال میں قائم رکھنے کا عندیہ دیا ہے ایسا کوئی ادارہ نہیں جو عوام کو حق چھیننے کیلئے بنایا گیا ہو بلکہ ادارے عوام کے حقوق دینے کیلئے بنائے جاتے ہیں خبردار اگر اس سلسلے میں عوام کے ساتھ نا انصافی ہوئی تو امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوگا جس کی ذمہ داری سی این جی سٹیشن مالکان پر ہوگی ۔
646 total views, no views today


