مینگورہ ، ٹرانسپورٹ یونین کاضلع بھر میں سی این جی سٹیشن کے بندش کے خلاف سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ، مظاہرین نے ہاتھوں بینرز اٹھا رکھتے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے ، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عثمان علی ، فواد ، سید خان اور دیگر مقررین نے سی این جی کی بندش کو ٹرانسپورٹ برادری کے معاشی قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوات میں سابقہ طریقہ کار کو بحال کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ سی این جی سٹیشن کی 17 گھنٹے بند ش کے وجہ سے ٹرانسپورٹ سے وابسطہ ہزاروں گھروں کی چھولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سی این جی کے 17 گھنٹے بندش ہمارا معاشی قتل ہے ، کیونکہ صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک سی این جی کی بندش ہمیں کسی بھی طرح منظور نہیں ، انہوں کہا کہ ڈرائیور حضرات رات کو سی این جی بھر نے کیلئے رات بھر سٹیشنوں پر قطاروں میں کھڑے رہتے ہیں جن میں زیادہ تر کو انتظار کرنے کے باوجود سی این جی نہیں ملتی اور وہ مایوس ہوکر واپس لوٹ جاتے ہیں ، اور پھر اگلی رات دوبارہ قطاروں میں انتظار کرنا پڑتا ہے ، مقررین نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں 17 گھنٹے لوڈ شیڈنگ غیر قانونی ہے ، لہٰذا انتظامیہ فوری طور پر فیصلہ واپس لے ، مقررین نے انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی اور کہا کہ ہم 48 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دیتے ہے اگر48 گھنٹوں تک ہمارا مطالبہ حل نہیں کیا گیا تو مجبور اً ٹرانسپورٹ برادری 48 گھنٹے بعد سوات بھر میں مکمل پہیہ جا م ہڑتال کریں گے جس کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر ہوگی ۔
568 total views, no views today


