بریکوٹ، جماعت اسلامی بریکوٹ کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اس کانفرنس میں پروفیسرصاحب احمد میدآنی نے رسولﷺ کے سیرت پر سیرحاصل تقریرکی ۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیر بریکوٹ محمد ظاہر،فدا محمد خان گران جی،جنرل کونسلر نور محمد،شاہ جہان خان،ناظم ظفرعلی کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔پروفیسرصاحب احمد میدآنی نے رسول پاک ﷺ کے اخلاق کی تصدیق خود اللہ تعالیٰ نے کی ہے اور فرمایا کہ رسول ﷺ اخلاق کے بہترین نمونہ ہے ۔ان کی زندگی پر جتنی بھی بحث کی جائے کم ہے کیونکہ وہ دنیا کے بہترین شخصیت ہیں۔انہوں نے کہاکہ حضرت محمدﷺ کی تعلیمات پر اپنی زندگی بسر کرنا ہی کامیابی ہے ۔حضرت محمد ﷺ نے اپنی تمام زندگی سادہ بسر کی ہے ۔ہمیں اپنے پیغمبر کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہو گا جو زندگی ہم نے بسر کی ہے اس کی ہم اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں اور باقی زندگی اپنے پیغمبر کے بتائے ہوئے راستے پر بسر کریں ۔
552 total views, no views today


