سوات ، کانجو ٹاؤن شپ حا جی محمد رحمان کے رہائش گا ہ پر ایک تقریب منعقد ہواجس میں ایم این اے مراد سعید ،ڈی سی محمد اسلم وزیر ،ڈی پی او سلیم مروت، ایم پی اے فضل حکیم ،محب اللہ خان ، عزیز اللہ گران ، محمد رحمان، سعید خان اور دیگر شریک تھے تقریب سے ایم این اے مراد سعید اور دیگر ممبران صو بائی اسمبلی خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کرپشن اورکمیشن کا دورگزرچکاہے سرکاری آفیسرز کو عوامی خدمت پرمامور کردیاہے سوات میں ترقی اور خوشحالی کے نئے سفرکاآغاز ہوچکاہے ۔ کرپشن ، ظلم اورناانصافی کا راستہ پوری قوت کے ساتھ روک دیاہے کرپشن اورتحریک انصاف ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔ ماضی میں سیاسی سطح پر ہونے والے بدعنوانیوں کے خلاف عوام نے تحریک انصاف کے حق میں ووٹ استعمال کیا عوام گزشتہ ڈھائی سالوں میں ایک مثبت تبدیلی محسوس کررہے ہیں تحریک انصاف معاشرے میں سزاوجزا کے نظام کو متعارف کرارہے ہیں پولیس کو فری ہینڈ دے کر صوبہ خیبرپختونخوا کے پولیس کو ایک مادل اورمقامی پولیس بنادیاہے ۔ ملک میں غریب لو گ روز بروز خوار ہو تے جارہے ہیں اور اشرافیہ نے اپنا راج قائم کر دیا ہے ملک میں ایک ہزار روپے چوری کرنے والوں کو چور کہتے ہیں لیکن دو سو ارب چوری کرنے والے حکمران بنے بیٹھے ہیں تحر یک انصاف کرپشن اور ظلم کے خلاف جہاد کر رہے ہیں الیکشن کے دوران ہم نے یہ وعدہ کیا تھا کہ کرپشن اور ظلم کے خلاف جنگ کرینگے اور ہمارا یہ جنگ جاری رہے گا ہم نے تمام اداروں میں اصلا حا ت کی پولیس کو مکمل با اختیار بنایا اگر کسی کے ساتھ ظلم یا ناانصا فی ہوئے تو ذمہ دار پولیس ہو گی 350پٹواریوں کو جیل بھجوادیا گیا تو آج کسی پٹواری کے جرات نہیں کہ وہ کرپشن کر سکے پی ٹی اے میں کوئی سیاسی اختلا فا ت نہیں سب عمران خان کے قیا دت میں متحد ہے ڈی سی سوات محمود اسلم وزیراور ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت کے کار کر دگی قابل تحسین ہے تاریخ میں پہلے مر تبہ سوات انتظامیہ نے زلزلہ متاثرین کو فوری طور پر امداد فراہم کر کے تاریخ رقم کر دی ہے ہم قانون کے با لا دستی چاہتے ہیں جب کسی ملک میں تعلیم ، انصاف کے فراہمی اور ظلم کا خا تمہ نہ ہو تو وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا ایم این اے مراد سعید نے کہا کہ سوات مو ٹر وے بنانے کے لئے شانگلہ کے مقام پر 4کلو میٹر ٹنل راستہ دیکر تاکہ مو ٹر وے کو براہ راست چائنہ تک تعمیر ہو جائے اس میں سوات کے سیاحت پر بہت اچھے اثرات مرتب ہونگے تقریب سے ڈی سی محمود اسلم وزیر اور ڈی پی او سلیم مروت نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو جو بھی مشکلا ت ہو تو براہ راست ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں ہمارے دروازے ہر عام و خاص کے لئے کھلے ہے ظلم کے خلاف چھپ نہیں رہنا چاہیے قانون کے بالا دستی کے لئے عوام اور پولیس کا ایک دوسرے سے تعاون نا گزیر ہے ہم عوام کے خاد م ہے تمام محکموں میں بھرتیوں کو این ٹی ایس کے زریعے شفاف بنا دیا گیا ہے اس میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں پروگرام کے آخر میں اعلی کارکر دگی دکھانے والے افسران کو شیلڈ دئیے گئے ۔
702 total views, no views today


